Sirat ul Haq

امامت کی کتنی شرائط ہیں اور کون کونسی ہیں ؟

سوال:

امامت کی کتنی شرائط ہیں اور کون کونسی ہیں ؟

جواب : 

امامت کی 6 شرائط ہیں

جس شخص میں یہ تمام شرائط پائی جائیں وہ ہی امامت کر سکتا ہے اگر کسی کے اندر ایک بھی شرط نہ پائی گئی یعنی پانچ شرطیں اس میں موجود ہیں اور ایک شرط نہ پائی گئی تو وہ امامت نہیں کر سکتا چھ کی چھ شرطیں اس میں پایا جانا ضروری ہے تب ہی وہ امام بن سکتا ہے

وہ چھ شرائط یہ ہیں

الاسلام والبلوغ والعقل والذكورة والقراءة والسلامة من الاعذار

 مسلمان ہو
 بالغ ہو
 عاقل ہو
 مرد ہونا
 قرات صحیح ہونا
شرعی معذور نہ ہونا

جس میں یہ تمام شرائط پائی جائے وہ شخص امامت کر سکتا ہے

بحوالہ: نورالایضاح مع مراقی الفلاح ، باب الامامۃ ،صفحہ نمبر 155 مکتبہ المدینہ العلمیہ دعوت اسلامی

اس کے علاوہ بہار شریعت میں بھی امامت کی شرائط کو بیان کیا گیا ہے
مرد غیرمعذور کے امام کے لیے چھ شرطیں ہیں
 اسلام
بلاغ ہونا 
مرد ہونا 
قرأت 
معذور نہ ہو 

بہار شریعت جلد نمبر 1 صفحہ نمبر 565

والله اعلم ورسوله اعلم

محمد شعیب رضا عطاری

2 thoughts on “امامت کی کتنی شرائط ہیں اور کون کونسی ہیں ؟”

  1. Mudassir Hasan Noor

    محترم مفتی صاحب

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    امید ہے حضرت خیریت سے ہوں گے۔

    میرا نام مدثر حسن نور ہے۔ میں جدید ٹیکنالوجی خصوصاً Artificial Intelligence (AI) کے ذریعے ڈیجیٹل تصاویر اور ویڈیوز تیار کرتا ہوں اور میرا ارادہ ہے کہ انہیں Freepik اور Adobe Stock جیسی ویب سائٹس پر اپلوڈ کر کے فروخت کیا جائے۔

    چونکہ آج کل آن لائن بہت سے کام ایسے ہیں جن میں حلال و حرام کا معاملہ واضح نہیں ہوتا، اس لیے میں چاہتا ہوں کہ کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے مکمل شرعی رہنمائی حاصل کر لوں تاکہ میری کمائی مکمل طور پر حلال ہو۔

    ان ویب سائٹس کی پالیسی کے مطابق:

    – ہمیں ہر تصویر یا ویڈیو پر کوئی فکس (مقرر) قیمت نہیں ملتی
    – کمیشن / رائلٹی کی رقم پہلے سے واضح نہیں ہوتی
    – یہ اس بات پر منحصر ہوتی ہے کہ خریدار (Buyer) نے کون سا پلان لیا ہوا ہے
    – بعض اوقات ایک ہی تصویر یا ویڈیو پر مختلف خریداروں سے مختلف رقم موصول ہوتی ہے
    – بعض اوقات اندازہ ہو سکتا ہے کہ کتنی رقم مل سکتی ہے، لیکن عموماً پہلے سے یقینی طور پر معلوم نہیں ہوتا کہ کس ڈاؤنلوڈ پر کتنی رقم ملے گی

    تاہم عملی طور پر یہ نظام:

    – پوری دنیا میں عام طور پر رائج ہے
    – کنٹریبیوٹر اور پلیٹ فارم کے درمیان کسی جھگڑے یا فساد کا سبب نہیں بنتا
    – ہر کنٹریبیوٹر پلیٹ فارم کی پالیسی کو قبول کر کے رضامندی کے ساتھ کام کرتا ہے
    – ادائیگی باقاعدگی اور شفاف طریقے سے کی جاتی ہے

    میری مؤدبانہ گزارش ہے کہ براہِ کرم آپ خود بھی تحقیق فرما کر Freepik اور Adobe Stock کی پالیسیز کو مدِنظر رکھتے ہوئے اس مسئلے پر شرعی رہنمائی عطا فرمائیں، تاکہ مکمل اطمینان حاصل ہو سکے۔

    اسی بنیاد پر میں درج ذیل امور کے بارے میں شرعی رہنمائی چاہتا ہوں:

    1) کیا AI کے ذریعے تصاویر اور ویڈیوز بنانا شرعاً جائز ہے؟
    2) کیا AI سے بنی ہوئی تصاویر اور ویڈیوز کو فروخت کرنا جائز ہے؟
    3) Freepik اور Adobe Stock جیسی ویب سائٹس سے ملنے والی یہ غیر فکس کمیشن والی آمدنی شرعاً حلال ہے؟
    4) اگر یہ جائز ہے تو کن شرائط کے ساتھ جائز ہے؟
    5) کن اقسام کی تصاویر یا ویڈیوز بنانا یا بیچنا ناجائز ہوگا؟
    6) کیا اس کام کو مستقل ذریعہ معاش بنایا جا سکتا ہے؟

    میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ میں فحش، عریاں، غیر اخلاقی، بے حیائی پر مبنی، یا دینِ اسلام کے خلاف کوئی بھی مواد نہ بناؤں گا اور نہ اپلوڈ کروں گا۔

    میری دلی خواہش ہے کہ میری ہر کمائی شریعتِ مطہرہ کے مطابق ہو۔

    براہِ کرم رہنمائی فرما دیں، اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔

    والسلام
    آپ کا سائل
    مدثر حسن نور

  2. Pingback: نماز میں ٹخنے ننگے ہونا ضروری ہے؟ مکمل شرعی حکم

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top