Sirat ul Haq

مسنون و ماثور دعائیں

توبہ و استغفار کی فضیلت اور دعائیں

ابواب

صبح کی دعا

جب صبح ہو تو پڑھے

أَصْبَحْنَا وَ أَصْبَحَ الْمُلْكُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ. اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَسْئَلُكَ خَيْرَ هٰذَا الْيَوْمِ فَتْحَهُ وَ نَصْرَهُ وَ نُوْرَهُ وَ بَرَكَتَهُ وَ هُدَاهُ وَ أَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا فِيْهِ وَ شَرِّ مَا بَعْدَهُ.

ترجمہ:

ہم اور سارا ملک اللہ ہی کے لیے ہے جو رب العالمین ہے، صبح کے وقت داخل ہوئے۔ اے اللہ! میں تجھ سے اس روز کی بہتری یعنی اس روز کی فتح اور مدد اور اس روز کے نور و برکت اور ہدایت کا سوال کرتا ہوں، اور ان چیزوں کے شر سے جو اس دن میں ہیں اور جو اس کے بعد ہوں گی تیری پناہ چاہتا ہوں۔

(سنن أبي داود، 4/483، بيروت)، (حِصن حَصِین)، (صحيح الجامع الصغير، 1/125بيروت)
 

جب صبح ہو تو پڑھے

اَللّٰهُمَّ بِكَ أَصْبَحْنَا وَ بِكَ أَمْسَيْنَا وَ بِكَ نَحْيٰى وَ بِكَ نَمُوْتُ وَ إِلَيْكَ النُّشُوْرُ.

ترجمہ:

اے اللہ! تیری قدرت سے ہم صبح کے وقت میں داخل ہوئے، اور تیری قدرت سے ہم شام کے وقت میں داخل ہوئے، اور تیری قدرت سے ہم جیتے اور مرتے ہیں، اور تیری طرف مَرے پیچھے جی اُٹھ کر جانا ہے۔

(سنن أبي داود، 4/476، بيروت)، (صحيح ابن حبان، 3/245، بيروت)
 

جب سورج نکلے تو یہ پڑھے

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ أَقَالَنَا يَوْمَنَا هٰذَا وَ لَمْ يُهْلِكْنَا بِذُنُوْبِنَا.

ترجمہ:

سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں، جس نے آج ہمیں معاف رکھا، اور گناہوں کے سبب ہمیں ہلاک نہ فرمایا۔

(صحيح مسلم، 2/205، بيروت), (حِصن حَصِین)
Scroll to Top